متعدد مرتبہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے کا شاخسانہ ، لائیسنس کی منسوخی

   

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کی خصوصی عدالت نے بار بار نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے ایک شخص کے لائیسنس کو منسوخ کردیا ہے اور اس کو 6 ماہ کی سزا سنائی ہے ۔ میاں پور ٹرافک پولیس کی کارروائی میں عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ۔ ٹریفک پولیس نے 28 سالہ ڈی چندر بنڈلیہ کو نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے دوران حراست میں لے لیا تھا اور مقدمہ درج کیا تھا ۔ جو اولڈ ایم آئی جی کالونی میں رہتا تھا ۔ بہادر بنڈلیہ دوسری مرتبہ پکڑا گیا اور اس کی ایک سے زائد مرتبہ کی حرکت کو دیکھتے ہوئے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جہاں عدالت نے ایک سال کے لئے لائیسنس کو منسوخ کرتے ہوئے 6 ماہ کی سزا سنائی ہے ۔