متعدی بیماریو ں کے تئیں یوگی حکومت لاپرواہ:اکھلیش

   

لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ فیروزآبا د میں ڈینگو اور وائرل سے ہوئی اموات کے بعد بھی حکومت سوئی ہوئی ہے اور متعدی بیماریوں کی روک تھام کے کوئی کوششیں نہیں کی جارہی ہیں۔مسٹر یادو نے چہارشنبہ کو کہا کہ اترپردیش میں لچر طبی سہولیات کی وجہ سے عوام بے حال ہیں۔بارش۔ پانی بھراؤ کی وجہ سے متعدی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے انفکشن روکنے کی سمت میں کوئی کوشش نہیں ہورہی ہے نہ تو وقت سے دوائیوں کا چھڑکاؤ ہوا اور نہ ہی علاج کا کوئی نظم ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیروزآباد میں ڈینگو اور وائرل سے 56اموات ہونے کے بعد بھی انتظامیہ۔ حکومت کی نیند نہیں ٹوٹی۔ لکھنؤ اور سرحدی اضلاع ٹائیفائڈ کی زد میں ہیں۔لکھنؤ میں اب تک ٹائیفائڈ سے تقریبا سو افرد متاثر ہوچکے ہیں۔ضلع اسپتال اور پرائمری ہیلتھ سنٹروں پر بنیادی سہولیات کا بھی قفدان ہے ۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ اشتہار میں مشغول بی جے پی حکومت نیند سے بیدار ہو اور لکھنؤ و ریاست کے شہروں، بستیوں ،گاؤں میں پھیل رہے خطرناک جان لیوا بخار سے متاثر ہونے والے بچوں اور بڑوں کے لئے بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنائے ۔ وائرل فیور سے یوپی کے بال۔بچوں والے خاندان بے حد فکر مند اور خائف ہیں۔