دلتوں و اقلیتوں کے حقوق کیلئے جدوجہد، دیگلور میں پدیاترا سے راہول گاندھی کا خطاب، عوام سے اظہار تشکر
دیگلور۔ 8 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی نوجوان قاید و ایم۔پی۔ راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو پدیاترا 7 نومبر کی رات مہاراشٹرا کے سرحدی ڈویژن دیگلور میں داخل ہوئی۔ تلنگانہ کے مدنور منڈل سے مہاراشٹراکی سرحد پر تلنگانہ کانگریس کے ریاستی صدر ریونت ریڈی نے مہاراشٹراکے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے کو ترنگاجھنڈا اور مشعل سونپی۔اس کے بعد یہ پدیاترا دیگلور شہر میں داخل ہوئی اور چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر اس کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔راہول گاندھی نے پرجوش انداز میں تمام کانگریس،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور شیو سینا کے صدور فلور لیڈروں ،کارکنان اورمضافات کی تلنگانہ کرناٹک سے آئے ہوئے تقریباً پچاس ہزار عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف،سماجی نابرابری کے خلاف اور دلت بھائیوں اور اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی متعصبانہ پالیسی اور آمرانہ اقتدار کو ختم کرنے کے لیے اور لوگوں میں سماجی بیداری پیدا کرنے کے لیے ہم نے یہ پدیاترا نکالی ہے۔ پچھلے 7 ستمبر سے کنیاکماری سے شروع ہوئی یہ پدیاترا آج تقریباً 3570 کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔12 ریاستوں اور دو مرکزی زیر انتظام ریاستوں میں یہ پدیاترا جائے گی جبکہ مہاراشٹرا میں اس وقت کیا ہو رہا ہے میں شکایات کا نوٹس لینے آیا ہوں ۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی 10 اور 18 نومبر کو ریاست کی دو مقامات پر زبردست ریالیوں سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر اشوک راؤ چوہان،سابق وزراء جئے رام رامیش، سوشیل کمار شنڈے،کمار کیتکر، آٹھویں راج آج چوہان ان مانک راؤ ٹھاکرے ،سنجئے نروپم، دیگلور ایم۔ ایل۔اے۔ جیتیش انتا پورکر ،امر راجرکر، جموں کشمیر کی انچارج مسز رجنی پٹیل، بالا صاحب تھورات ، ڈی۔ پی۔ ساونت کانگریس کے تمام فلور ریاستی لیڈرز موجود تھے۔ راہول گاندھی نے آگے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے ہماری پدیاترا جاری رہے گی اور آخر میں جموں کشمیر پہنچنے کے بعد وہاں پر اس کا اختتام عمل میں آئے گا۔انہوں نے قاعدہ کے مطابق رات دس بجے ہی اپنی تقریر ختم کی۔