متعکف محمد برہان الدین کو سب نسپکٹر کشٹا پور نے کیس درج کرنے کی دھمکی دی

   

سب انسپکٹر کو عہدہ سے برخاست کرنے چیف منسٹر اور وزیر داخلہ سے اپیل
پرگی-23مئی(ای میل )ملک میں لاک ڈان کے بعد مساجد میں پانچ افراد کے ساتھ نمازپنجگانہ اور جمعہ کی اجازت کے علاوہ 20رمضان المعظم کی نمازعصر کے بعد ونمازمغرب سے قبل ہی سنت مؤکدہ علی الکفایہ دس روزہ اعتکاف کے لئے سارے محلہ والوں کی جانب سے محلہ کی مسجدوں میں ایک یا دو افراد کو اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت ہے مگر جنوبی ہند کے چھ سال قبل نوتشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں رفتہ رفتہ محکمہ پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف تشددوفرقہ پرستی کے کئی ایک واقعات سے مسلمانوں میں تشویش اور خوف وہراس کا ماحول پیداہوگیا ہے۔ مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے ضلع وقارآبادکے پرگی کے دومامنڈل کے کشٹاپور مستقرکی جامع مسجدمصطفیٰ کمال میں سارے محلہ والوں کی جانب سے پچھلے آٹھ برسوں سے اعتکاف کرنے والے مخیر بزرگ شخصیت عالی جناب محمد برہان الدین کو دومامنڈل ایس آء نے نازیبا کلمات کا تبادلہ کرتے ہوئے دھمکی دے ڈالی کہ اگر اعتکاف ختم نہ کیاگیا تو ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ اورغدار ہند کا مقدمہ دائر کرینگے بھاری پولیس جمعیت کے ساتھ دوسریہی دن قبل بعد نمازعصر صدر مجلس انتظامی جامع مسجد مصطفیٰ کمال جناب محمد فریدالدین کوفون کرکے جناب محمد برہان الدین کو فوری مسجد سے باہر کرنے ورنہ ان پر انکی کمیٹی کے علاوہ ایک ہی معتکف جناب محمد برہان الدین پر کیس درج رجسٹرکی دھمکی دیتے ہوئے انسانیت سوز حرکت کے مرتکب ہونے والے سب انسپکٹرکوفی الفورمعطل کرنے انسانیت کی تمام حدود پارکرتے ہوئے مقامی مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے جس سے مقامی مسلمانوں میں غیر معمولی تشویش لاحق ہوگء اور خوف وہراس کا ماحول دیکھا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری نقشبندی نے آج بعد نمازظہر کشٹاپور پہنچ کر صدر مجلس انتظامی ومعتکف جناب برہان الدین صاحب سے ملکر تفصیلات حاصل کی اسی وقت تلنگانہ وزیرداخلہ عالی جناب محمد محمودعلی سے واقعہ کی تفصیلات سے آگہی کرواتے ہوئے کہاکہ بد اخلاق سب انسپکٹر جو اسلام ومسلم دشمن نظرآتے ہیں فوری عہدہ سے برخواست کیا جائے چونکہ اسطرح کے محکمہ پولیس کے مسلم مخالف سر گرمیوں کے حامل افراد کی وجہہ سے ریاستی وزیر اعلیٰ شری کے چندراشیکھر راؤ کی مسلم دوست شبیہہ بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ ایسے مسلم مخالف پولیس والوں کو فوری اثرورسوخ کے ساتھ برخواست کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو چائیے کہ رمضان المعظم جیسے مقدس مہینہ کا بھی رتی برابر احترام نہ کرنے والے سب انسپکٹرکوفی الفورمعطل کیاجائے تاکہ دیگر کے لئے ایک نظیررہ جائے،سب انسپکٹرکا روّیہ شروع ہی سے مسلم مخالف رہا ہے۔