ڈیجیٹل ائمپلائمنٹ ایکسچینج آف تلنگانہ
حیدرآباد۔24جولائی ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ملازمتوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے یا ملازمتوں کی دستیابی سے متعلق اطلاعات حاصل کرنے کیلئے ڈیجیٹل ائمپلائمنٹ ایکسچینج تلنگانہ
DEET
کا آغاز کیا ہے ۔ اس پہل کے ذریعہ متلاشیان روزگار ‘ ملازمت کیلئے درخواست داخل کرسکتے ہیں ’ ملازمتوں کی دستیابی پر انہیں مطلع کیا جاتا ہے ۔ سرکاری ملازمتوں ‘ واک ان انٹرویوز الرٹ ‘ بھرتی مہم اور کیرئیر سازی کے مشورے وغیرہ روزآنہ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ورکروٹ و ڈیٹ
Workruit & DEET
کا یہ اشتراک ہے ۔ اس پر جملہ 4,65,000 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں
۔ DEET
کو ورکروٹ
www.workruit.com
کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اسی کے ذریعہ چلایا جاتا ہے ۔ ملازمتوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے کے خواہشمند افراد
DEET
اپلیکیشن ڈاون لوڈ کرتے ہوئے رجسٹر کرسکتے ہیں اور اپنا پروفائیل تیار کرسکتے ہیں
۔ DEET
کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے یا پھر ویب سائیٹ
www.tsdeet.com
پر سائین اپ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ متلاشیان روزگار کیلئے یہ ایک بہترین سہولت کا موقع ہے ۔ اپنا پروفائیل تیار کرتے ہوئے اس پر درخواست داخل کی جاسکتی ہے
۔
workruit پر فوری اپنا بائیو ڈآٹا تیار کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے اور یہاں پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں یہ تیار کیا جاسکتا ہے ۔ اس کیلئے خواہشمند افراد کو صرف رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی ۔
