متنازعہ اشتہار وائرل ہونے پر بیکری کا مالک گرفتار

,

   

٭ چینائی کی جین بیکریز اینڈ کنفشنریز کے مالک کو ایک متنازعہ اشتہار جاری کرنے پر گرفتار کرلیا گیا جس میں انہوں نے یہ لکھا تھا کہ آرڈر کی تکمیل جین کرتے ہیں، کوئی مسلم اسٹاف نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر اس اشتہار کے وائرل ہونے کے بعد بیکری کا مالک پرشانت کو گرفتار کرلیا گیا اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اشتہار کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چیزیں حد سے تجاوز کررہی ہیں۔