نئی دہلی : آل یونین یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر مولانا بدرالدین اجمل نے ہندوؤں سے متعلق دیئے گئے متنازعہ بیان پر ہفتہ کو رات دیر گئے معافی مانگی ۔ ان کے خلاف نوگاؤں صدر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔ جمعہ کو اجمل نے ہندوؤں پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا، ہندووں کو بچوں کے معاملے میں مسلمانوں کا فارمولہ اپنانا چاہیے اور بچوں کی کم عمر میں ہی شادی کردینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ، وہ (ہندو) شادی سے پہلے ایک دو یا تین ناجائزہ بیویاں رکھتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے کہا کہ میں شرمندہ ہوں، مجھ جیسے سینئر لیڈر کے منہ سے ایسا نہیں نکلنا چاہیے تھا۔ میرے کہنے سے اگر کسی کو دکھ پہنچا ہو تو میں معافی مانگتا ہوں۔