ٹوکوی۔2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان مشرقی بحیرہ چین میں واقع متنازعہ جزائر کی نگرانی کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کی لانچنگ کرے گا جو سب مشین گنس اور ہیلی کاپٹرس سے لیس ہوں گے۔ متنازعہ جزائر جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء پولیس براڈ کاسٹر این ایچ کے کی ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ سال کے اوائل ہی یہ تعیناتی عمل میں آئے گی جیسے جاپانی زبان میں ’’سینکاکوس‘‘ اور چینی زبان میں ’’ڈیایو‘‘ کہا جاتا ہے۔ دوسری طرف نیشنل پولیس ایجنسی نے بتایا کہ دور دراز کے جزائر میں غیر قانونی طور پر موجود مسلح گروپس کو ہٹانے کے لیے 159 زائد پوولیس افسران کی تعیناتی کے بجٹ کے لیے درخواست کی ہے۔ این ایچ کے لیے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پولیس سے متنازعہ جزائر پر طلایہ گردی میں اضافہ کیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ 2018ء میں جزائر کی طلایہ گردی کے لیے جاپان کوسٹ گارڈ کے زائد طیاروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ جہاں چینی نیوکلیئر توانائی والی آبدوز کو گزشتہ سال کے اوائل میں دیکھا گیا تھا۔
