چینائی 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ شہریت قانون کے خلاف چینائی میں ڈی ایم کے اور اُس کی حلیف سیاسی جماعتوں کی قیادت میں ایک بڑی ریالی منظم کی گئی جس میں ڈی ایم کے قائد ایم کے اسٹالن، کانگریس لیڈر پی چدمبرم شامل ہوئے۔ اس ریالی میں شہریت قانون کے خلاف مرکز کو انتباہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر اِس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیا جاتا ہے تو سماج کے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اِس احتجاجی منصوبہ کو مزید شدت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ ڈی ایم کے اور دیگر حلیف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے پرچم لہراتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ اُنھوں نے سی اے اے واپس لو اور فرقہ وارانہ جذبات کو مت بھڑکاؤ جیسے نعرے لگارہے تھے۔