متنازعہ قانون کے خلاف کل احتجاجی پروگرام

,

   

کنہیا کمار ، عامر علی خاں ، سید عزیز پاشاہ اور دیگر معززین شرکت کریں گے
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ملک کے متنازعہ شہریت قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری احتجاج کے تحت 13 جنوری کو منعقد ہونے والے احتجاجی پروگرام میں سابق جے این یو صدر کنہیا کمار شرکت کریں گے ۔ صدر آل انڈیا یوتھ فیڈریشن جناب سید ولی اللہ قادری نے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی عوام الناس سے اپیل کی ہے ۔ 13 جنوری کے دن کرسٹل گارڈن مہدی پٹنم میں منعقد ہونے والے اس پروگرام سے نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں خصوصی طور پر مخاطب ہوں گے ۔ سی پی آئی گریٹر حیدرآباد کی جانب سے اس احتجاجی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ملک کے موجودہ حالات اور دستور کو لاحق خطرات ، فسطائی طاقتوں کے عزائم اور ان کے خلاف لائحہ عمل کے متعلق اس احتجاجی جلسہ میں مقررین مخاطب کرینگے ۔ اس پروگرام میں سی پی آئی کے سرکردہ قائدین سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا قومی صدر انصاف و سابق رکن پارلیمنٹ سید عزیز ، سی پی آئی تلنگانہ کے جنرل سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی ، صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک ، ڈاکٹر اسلم خاں ، ڈپٹی ایڈیٹران چیف روزنامہ منصف ، جناب علی بن ابراہیم بن عبداللہ مسقطی ، جناب عثمان بن محمد الہاجری ، جناب محمد غوث ، جناب خواجہ بلال احمد ، جناب امجد اللہ خاں ( خالد ) کے علاوہ دیگر کا خطاب ہوگا۔ سید ولی اللہ قادری نے عوام الناس بالخصوص طلبہ سے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔ پروگرام دوپہر 2 بجے تا شام 6 بجے رہیگا ۔۔