متنازعہ قوانین ، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی

   

شکاگو میں این آر آئیز کا زبردست احتجاج ، ڈاکٹر جمیل اور دیگر کا خطاب
ورنگل /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شکاگو ( امریکہ ) میں این آر آئی کی جانب سے زبردست احتجاج کیا جس میں ہندو ، سکھ ، کرسچن کی ایک کثیر تعداد نے مسلمانوں کا ساتھ دیتے ہوئے سی اے اے ، این آر سی قانون کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمیل کو کنوینر انڈین اورسیز کانگریس و دیگر نے کہا کہ ہندوستان حکومت کا فیصلہ غیر انسانی ہے اس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں نہ کے فرقہ پرستوں کے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور امیت شاہ نے اس بل کو منظور کرواکر تاریخی غلطی کی ہے ۔ فاسیٹ آئیڈیالوجی کے ساتھ نریندر مودی اور امید ہندوستان کی سیکولر جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہیں ۔ انٹرنیشنل سطح پر اس فیصلہ کے خلاف عوام احتجاج کر رہے ہیں ۔ آر ایس ایس نظریات کے ساتھ اس ملک کے مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ بی جے پی اقتدار میں آتے ہی فرقہ پرستوں کے حوصلہ بلند ہوئے تھے ۔ مابلنچنگ کے ذریعہ دلت اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ تین طلاق بل منظور کروائی گئی ۔ بابری مسجد کا فیصلہ پر بھی ہندوستان کے مسلمان نے امن کا دامن تھامے رہا ۔ اب این آر سی ، سی اے اے قانون کے ذریعہ اس ملک کے مسلمانوں کو نشانا بنانا ان کا مقصد ہے ۔ اس بل کو قانونی شکل دیکر دستور ہند کی کھلی خلاف ورزی کی ہم سب ملکر اس ملک کو بچانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں ۔ امریکہ میں احتجاج کے دوران ہم لے کے رہیں گے ۔ آزادی کے نعرے لگائیں گے ۔ اس احتجاج میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو ، سکھ ، کرسچن برادری کے لوگ شامل ہوکر نریندر مودی اور امت شاہ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔