متنازعہ نعرہ کلکتہ میں چل نہیں سکا۔ امیت شاہ ریلی میں متنازعہ نعرہ لگانے پر 3 افراد گرفتار

,

   

کلکتہ:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی شہر میں ریالی کے دوران کلکتہ پولیس نے تین بی جے پی لیڈروں کو متنازعہ ” دیش کے غداروں کو۔……… مارو سالوں کو“ نعرہ لگانے پر گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ بی جے پی کارکنوں کی شناخت سریندر کمار تیواری، دھروبا باسو اور پنکج پرساد بتائے گئے ہیں۔ ان کے خلاف نیو مارکٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

YouTube video

واضح رہے کہ جنوری کے ماہ میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکورنے شاہین باغ احتجاجیوں کے لئے یہ نعرہ لگایا تھا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان پر چند دنوں کیلئے پابندی عائد کردی تھی۔