تہران: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’ٹویٹر’ نے ایرانی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار اور ایکسپیڈیسی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی کیٹویٹر اکائونٹ کی معطلی کی وجہ ان کی متنازعہ ٹویٹ بتائی جاتی ہے۔ایران کی طلبا نیوز ایجنسی
‘ISNA’
کے مطابق محسن رضائی نے ‘انسٹا گرام’ پر ایک بیان پوسٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹویٹر نے ان کا اکائونٹ بلاک کردیا ہے۔ اس اکائونٹ میں ان کے ایک لاکھ 44 ہزار فالورز تھے۔ تاہم کمپنی نے اس اقدام کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ایجنسی نے رضائی کے تعلقات عامہ کے دفتر کے حوالے سے بھی کہا ہے کہ “ٹویٹر کے ساتھ فالو اپ اور خط و کتابت کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔