متنازعہ کالم نگار طارق فتح کا انتقال

   

ٹورنٹو : کینیڈا میں مقیم پاکستان کے متنازعہ کالم نگار طارق فتح کا کینسر کے ساتھ طویل جدوجہد کے بعد بہ عمر 73 برس انتقال ہوا۔ طارق کی بیٹی نتاشا فتح نے ٹویٹر پوسٹ میں خبر کی تصدیق کی۔نتاشا نے لکھا : ’’پنجاب کا شیر، ہندوستان کا بیٹا، کینیڈا کا عاشق، سچ بولنے والا، انصاف کیلئے لڑنے والا چلا گیا‘‘ ۔ 20 نومبر 1949 کو کراچی، پاکستان کی پیدائش والے طارق فتح1980 کی دہائی کے اوائل میں کینیڈا منتقل ہوگئے اور صحافی و ٹیلی ویژن میزبان کے طور پر کام کیا۔