متنازعہ کنگنارناوت کے شو میں بے حیائی کا مظاہرہ

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ہندوستان ایک مہذب سماجی گہوارہ ہے جہاں پر والدین ، استادوں اور بڑے بزرگوں کا ادب و احترام کیا جاتا ہے ۔ بچپن سے بچوں کو اخلاقیات کاد رس دیا جاتا ہے اور بے حیائی کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے لیکن چند لوگ صرف سرخیاں بٹورنے کے لیے بے حیائی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ تنازعات میں گھرے رہتے ہوئے سرخیاں بٹورنے کے عادی ہوتے ہیں ۔ کنگنارناوت کو پہلے سے متنازعہ اداکارہ ہونے کا ٹیاگ لگا ہوا ہے اس اداکارہ نے اب ٹیلی ویژن پر ایک متنازعہ شو ’ لاک اپ ‘ ہوسٹ کررہی ہے ۔ یہ شو ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے ۔ مگر بے حیائی کے پچھلے تمام ریکارڈس توڑ دیا ہے ۔ اس شو میں گیم سے اوٹ ہونے سے بچنے حصہ لینے والوں کو اپنی زندگی کا ایک خفیہ راز بتانا ہوگا ۔ اس شو میں حصہ لینے والے اپنا اپنا راز فاش کرتے ہوئے بے حیائی کا مظاہرہ کررہے ہیں کرکٹر شیوم شرما نے شو میں بنے رہنے کے لیے اپنا ایک راز فاش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ماں کی ایک سہیلی کے ساتھ بیڈ شیئر کرچکا ہے ۔ یہ بات سن کر مقابلہ میں شامل دوسرے لوگ حیران رہ گئے ۔ شیوم شرما نے بتایا کہ یہ 8 سال پہلے کی بات ہے تب وہ کالج میں زیر تعلیم تھا اور سب کچھ دونوں کی مرضی سے ہوا تھا ۔۔ ن