متنازع بیانات کےلیے مشہور ریاست تلنگانہ کے بی جے پی کے واحد رکن اسمبلی اپنے ہی گھر میں قید

,

   

حیدرآباد: چلو بھینسہ پروگرام پر پولیس نے گوشامحل سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو روکا۔ انہوں نے بھینسہ میں دو برادریوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں پر ‘چلو بھینسہ’ کا مطالبہ کیا تھا ، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ایک برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حیدرآباد میں پولیس نے انہیں گھر میں ہی نظر بند کیا ہے۔

ہنس انڈیا کے مطابق کل رات سے راجہ سنگھ کی رہائش گاہ پر پولیس ایک بڑی تعداد میں کھڑی ہے۔

بھینسہ میں دو جماعتوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ کوربگغلی میں اٹھارہ مکانات کو نذر آتش کردیا گیا۔ اور کئی بائکیں نذر آتش کردی گئیں۔ سینئر پولیس عہدیداروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

امن و امان کی ابتر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے نرمل ضلع میں آر اے ایف اور سی آر ایف پی اہلکاروں کی دو بٹالینوں کو تعینات کیا گیا ہے۔