حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے اور اسے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن ( آئی ایس او ) 9001:2015 کی جانب سے مسلسل پانچویں سال اعزاز دیا گیا ہے ۔ آئی ایس او انسپکشن ٹیم نے وائیلڈ لائف بالخصوص خطرہ کے جانوروں کے تحفظ ، پلانڈ بریڈنگ ، ریسرچ اور کپاسٹی بلڈنگ کامپونینٹس کی چیکنگ کرنے کے بعد یہ سرٹیفیکٹ جاری کیا ۔ جمعرات کو ، اے سیوٹیا ، منیجنگ ڈائرکٹر ایچ وائی ایم انٹرنیشنل ، سرٹیفیکٹ پرائیوٹ لمٹیڈ حیدرآباد نے ڈاکٹر سنیل ایس ہیرے ماتھ ، ڈائرکٹر زو پارکس، تلنگانہ اور جے وسنت کیوریٹر نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد کے زیر قیادت زو ایڈمنسٹریشن ٹیم کو ISO 9001:2015 سرٹیفیکٹ پیش کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر وسنت نے کہا کہ نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد ISO 9001:2015 سے اعزاز حاصل کرنے والا ملک میں واحد زو ہے ۔۔