حیدرآباد25مارچ(یواین آئی) آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں یہ شخص کہہ رہا ہے کہ وہ مسقط میں ہے اور وہ اپنے تین ماہ کے بچہ کے آخری دیدار کے لئے گھر واپس ہونا چاہتا ہے ۔اس کی مدد کی جائے ۔اس شخص کا تعلق اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری کے پیٹھاپورم سے ہے ۔روی کمار نامی شخص جو مسقط میں پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے ،کو اطلاع ملی کہ اس کے بیٹے کی موت ہوگئی ہے جس پر اس نے یہ ویڈیو بنائی ہے ۔اس ویڈیو میں اس شخص نے روتے ہوئے وزیراعظم مودی،تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو،اے پی کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی سے خواہش کی کہ وہ اس کی واپسی کویقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے بیٹے کا آخری دیدار کرسکے ۔حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام پروازوں کو معطل کردیا ہے ۔
