متوفی صحافی کے ورثاء کومالی امداد کیلئے رکن اسمبلی سے نمائندگی

   

کورٹلہ /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قاضی نذیر الدین رکن کورٹلہ جن کا چند ماہ قبل فالج کے سبب انتقال ہوچکا تھا ۔ ان کے ارکان خاندان کو حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کرنے اور ڈبل بیڈروم مکان مختص کرنے کی رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سے اپیل کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ قاضی نذیر الدین مرحوم جن کی معاشی حالات بہت ہی خراب تھی ۔ کئی سال سے کرایہ کے مکان میں زندگی گذار رہے تھے ۔ بروز منگل ایم ایل اے کیمپ آفس کورٹلہ کے حاجی پورہ کے نوجوانوں نے ایم ایل اے کورٹلہ سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پر صحافی محمد عبدالسلیم فاروقی نے رکن اسمبلی کورٹلہ کو قاضی نذیر الدین مرحوم کی معاشی حالات سے واقف کروایا۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہمدردی کرتے ہوئے قاضی نذیر الدین مرحوم کے ارکان خاندان کو حکومت کی جانب سے مالی امداد کے طور پر دو لاکھ روپئے فراہم کرتے ہوئے ڈبل بیڈروم مکان منظور کروانے کی رکن اسمبلی کورٹلہ سے اپیل کی گئی ۔ رکن اسمبلی سے نمائندگی کرنے والوں میں محمد عبدالسلیم فاروقی ، مرزا مکرم بیگ ، خلیل جرنلسٹ بی آر ایس پارٹی مائناریٹی قائدین ، مظہر پاشاہ ، ایم ڈی محسن ، اسلم قریشی اور دیگر قائدین شامل ہیں۔