متوفی مسلم شخص کے اہل خانہ کی کلکٹر سے ملاقات ، انصاف کا مطالبہ

   

جگتیال :۔ دو یوم قبل اکثریتی طبقہ کے پڑوسی نوجوانوں کے ہاتھوں معمولی جھگڑے میں مسلم شخص محمد سلیم کی موت واقع ہوگئی تھی، متوفی کی اہلیہ اور تین لڑکیوں کا سہارا ختم ہوگیا اس خاندان کے ساتھ انصاف کیلئے جگتیال صدر ملت اسلامیہ میر کاظم علی اور صدر مسجد قمر محمد رحیم اور سپرنٹنڈنٹ اقلیتی بہبود محمد محمود علی افسر نے گزشتہ شام ضلع کلکٹر جی روی سے ان کے چیمبر میں متوفی کے افراد خاندان کے ساتھ ملاقات کی اوران کی مدد کیلئے تحریری یاداشت حوالے کئے ،بیوہ کو ڈبل بیڈ روم مکان وظیفہ اور کسی ایک لڑکی کو سرکاری ملازمت اور 30 لاکھ ایکس گریشیا حکومت سے دلانے کی مانگ کی، اس گھر میں کوئی بھی مرد افراد نہیں ہے اور ذریعہ معاش کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ضلع کلکٹر نے ہر ممکنہ اقدامات کا تیقن دیا۔