کانپور : گورکھپور میں پولیس کی پٹائی سے مارے گئے کانپور کے کاروباری منیش گپا کی بیوی میناکشی کو اتوار کو کانپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے ) کی جانب سے او ایس ڈی کے عہدے کے لئے تقرری نامہ سونپا گیا۔گووند نگر کے ایم ایل اے سریندر میتھانی کے ساتھ کے ڈی اے کے افسران نے میناکشی کے برا واقع گھر جاکر تقرری نامہ سونپا۔ اس کے ساتھ ہی ضروری دستاویزات کی تصدیق کی کاروائی کو بھی پورا کرایا گیا۔ میناکشی گپتا نے کہا کہ کل منیش کی تیرہویں اور پرسوں 11:30 بجے وہ کے ڈی اے پہنچ کر اپنی دیوتی جوائن کر لیں گی۔ انہوں نے تقرری نامہ حاصل کرلیا۔بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی ) کے ایک ایم ایل اے اور کانگریس نے یہ افواہ پھیلا دی تھی کہ تقرری نامہ نہیں ملے گا۔ انہیں لگتا ہے کہ ان کو تھوڑے سے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور نعش پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔ ہم کسی کے معاون بنیں یہ سوچ ہونی چاہئے لیکن کسی کے من کو پریشان نہیں کرنا چاہئے یہ گنا ہ ہے ۔