متوفی کانگریس قائد کے ورثاء سے اظہارتعزیت

   

کاماریڈی : سابق رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد سریش شیٹکار نے سینئر کانگریس قائد میر امتیاز علی کے سانحہ ارتحال پر ان کی قیام گاہ پہنچ کر ان کے افراد خاندان اور ان کے برادران سے اظہار تعزیت کیا ۔ مسٹر سریش شیٹکار اور مسٹر میر امتیاز علی کے درمیان گہرے تعلقات تھے اور یہ تعلیمی دور سے ایک دوسرے سے اچھی طرح واقف تھے ۔ سریش شیٹکار نے امتیاز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے بچپن کے ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ مسٹر سریش شیٹکار نے ان کے فرزند میر فیصل علی اور برادران میر فاروق علی ، میر مسعود علی سے بھی تعزیت کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا ۔