متوفی210سیور ورکرس کے خاندانوں کو معاوضہ : گہلوٹ

   

نئی دہلی ۔ 3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے 1993تا 2010 سیور یا سیپٹک ٹینکس کی صفائی کے باعث فوت ہونے والوں کے خاندانوںکو فی کس 10لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا کیا ہے ۔ راجیہ سبھا میں آج یہ بات بتائی گئی ۔ وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر سماجی انصاف اور امپاورمنٹ تھاور چند گہلوٹ نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے 1993 کے فیصلہ کے مطابق متوفی سیور ورکرس کے خاندانوں کو بطور معاوضہ 10لاکھ روپئے دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاحال 331 لوگوں کی موت ہوئی جس میں 210 خاندان کو معاوضہ ادا کیا گیا ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اس پر ڈسمبر 2013 میں شروع کیا گیا ایک سروے ہنوز جاری ہے اور یہ 17 ریاستوں میں 166 اضلاع میں کیا جارہا ہے ۔