متولی قبرستان ، وقف بورڈ سیاست ملت فنڈ سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد /4 جولائی ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو مشیرآباد پولیس کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ 13 پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی درخواستیں وصول ہوئی ۔ جملہ 14 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہسپتال سے حاصل کرکے متولی قبرستان نورخان کی سرپرستی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا شکیل احمد سبیلی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں حبیب علی ، غلام فاروق ، محمد اعظم علی ، محمد معراج علی ، خواجہ حمید الدین ، شیخ عبدالمکرم ، سید زبیر ہاشمی موجود تھے ۔ محمد عبدالرحمن ، محمد آصف ہوٹل فروس نے حدیث شریف کا مفہوم بیان کیا کہ ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر جو حقوق ہیں ان میں اگر کوئی بیمار ہوجائے تو تیمارداری کرے اور اگر انتقال ہوجائے تو نماز جنازہ میں شریک رہے ۔ بشری تبسم صاحبہ اور ان کے شوہر سید عبدالمنان نے کہا کہ بلاشبہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے تعاون کرنے والے نماز جنازہ میں شریک نہ رہتے ہوئے بھی اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں ۔ادارہ سیاست متولی قبرستان نورخان ، سی او وقف بورڈ جناب اسد اللہ چیرمین جناب عظمت اللہ کا کارخیر میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا ۔