ممبئی۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو خاتون کرکٹ کھلاڑی متھالی راج نے دولت بھرے آئی پی ایل میچس کی تائید کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ خاتون آئی پی ایل بھی شروع کئے جائیں۔ متھالی راج نے کہا کہ جس طرح سے ODI ورلڈ کپ کھیلا جاتا ہے، تب انفرادی کھلاڑیوں کی اہمیت کم ہوجاتی ہے، وہیں خاتون کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پیش نظر رکھ کر ویمنس آئی پی ایل ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ وہاں پر خاتون کھلاڑی اپنی کارکردگی کا اظہار کرسکتے ہیں۔ وہ دوسرے ونڈے انٹرنیشنل انگلینڈ کے خلاف جانے والے میچ کے موقع پر خطاب کررہی تھیں۔ خواتین کے 50 سال اوپر عمر رکھنے والی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم جو انگلینڈ سے شکست کھا چکی تھی۔ ملک میں کافی مایوسی محسوس کی گئی۔ وہ ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں کے غیرملکی دورہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا A دورہ عنقریب شروع ہونے جارہا ہے اور اسی طرح کے دوسرے دورے خاص طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دوروں کے باعث بے حد کارآمد اور کھیل کو سمجھنے کا موقع ملا ہے۔