متھرا کے شری کرشنا جنم بھومی شاہی عیدگاہ مسجد معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے زیر التواء مقدمات کو الہ آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا ہے۔ 3 مئی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے مقدمات کو ٹرانسفر کرنے کی مانگ کے لیے دائر کی گئی عرضی کو قبول کرنے کے بعد یہ حکم دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ جج متھرا کو تمام زیر التوا مقدمات کو ہائی کورٹ ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد اب اس معاملے میں زیر التواء تمام مقدمات کی سماعت الہ آباد ہائی کورٹ میں کی جائے گی۔