متھرا عیدگاہ میں مورتی رکھنے کا اعلان ملک کو تشدد کی آگ میں ڈھکیلنے کی کوشش : پیس پارٹی

   

پرتاپ گڑھ :بھارت ہندو مہا سبھا کے ذریعہ متھرا عیدگاہ میں آئندہ 6 دسمبر 2021 کو مورتی رکھنے کے اعلان نے ایک مرتبہ پھر اجودھیا کی یاد تازہ کر دی ،جہاں مورتی رکھنے کے بعد مسجد کو منہدم کر ملک کی جمہوریت ،آئین و سیکولرزم کی دھجیاں اڑاکر ملک کو تشدد کی آگ میں جلا دیا گیا تھا ،آج ایک مرتبہ پھر ماضی کو دہرا کر ملک کو تشدد کی آگ میں جلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ بی جے پی اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے اپنی حامی تنظیموں کو آگے کر عید گاہ میں مورتی رکھنے کا اعلان کراکر اکثریت کے پولرائزیشن کی کوشش شروع کر دی ہے ،جو جمہوریت و آئین کے خلاف ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے بی جے پی کی سازش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔