متھرا میں بڑا حادثہ، مندر کے پاس چھجا گرنے سے پانچ لوگوں کی موت، متعدد زخمی

   

متھرا: بڑی خبر اتر پردیش کے متھرا سے ہے جہاں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ متھرا میں بانکے بہاری مندر کے پاس چھجا گرا ہے۔ خستہ حال مکان کا چھجا گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ بانکے بہاری مندر سے تقریباً 150 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا ہےجانکاری کے مطابق اس حادثے میں 8-10 عقیدت مندوں کے شدید زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس پورے واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔