متھرا،11اگست(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں متھرا کے سریر علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر اتوار کو ایک کار پلٹنے کے بعد اس میں آگ لگنے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر شدید طورپر جھلس گئے ۔پولیس نے بتایا کہ کلومیٹر نمبر 81پر صبح یہ حادثہ اس وقت ہوا جب نوئیڈا سے آگرہ کی سمت جانے والی کار ڈرائیڈر سے ٹکراکر پلٹ گئی اور پلٹتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے بعد کار میں سوار ندیم اور لیلو فرتی سے باہر نکل آئے جبکہ باہر نکل پانے میں ناکام رہے ڈرائیور امتیاز(45) کی جھلس کر موت ہوگئی۔تینوں سوار غازی آباد کے لونی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔