متھرا : شاہی عیدگاہ مسجد میں اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کو آج آرتی منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار راجیہ شری چودھری نے ہندو مہا سبھا کے صدر کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ نقص امن اور فرقہ وارانہ منافرت کے ماحول کو محسوس کرتے ہوئے آرتی کے انعقاد کی اجازت نہ دیتے ہوئے علاقہ میں دفعہ 144 کا نفاذ 24 نومبر ہی کیا جاچکا ہے جس کے تحت کسی بھی عوامی اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ یہ امتناعی احکامات 21 جنوری 2022ء تک جاری رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبل ازیں فرقہ وارانہ منافرت کو مدنظر رکھتے ہوئے اجازت نہیں دی گئی تھی اور اب کووڈ تحدیدات کی خالف ورزی کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا جس پر چودھری نے اسے حکومت کی بہانہ بازی قرار دیا ۔