وارانسی: متھرا شری کرشنا جنم بھومی تنازعہ کیس کو لے کر سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی میں شاہی عیدگاہ میں گیانواپی کمپلیکس کی طرح سائنسی سروے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت 22 ستمبر کو کرے گی۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی۔ یہ عرضی کرشنا جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ شری کرشنا جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ کے صدر آشوتوش پانڈے نے سپریم کورٹ میں یہ عرضی داخل کی ہے۔