متھرا کی شاہی عید گاہ کا معاملہ پہنچا سپریم کورٹ، عرضی داخل

   

متھرا میں شری کرشن جنم بھومی شاہی عیدگاہ کو لے کر جاری زمینی تنازعہ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ شری کرشنا جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ نے وارانسی کے گیانواپی کی طرح متھرا میں متنازعہ کمپلیکس کا تفصیلی سائنسی سروے کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ شری کرشنا جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ جس کی نمائندگی آشوتوش پانڈے کر رہے ہیں،جو سدھا پیٹھ ماتا شاکمبھری پیٹھادھیشور بھگو ونشی کے صدر بھی ہیں۔ اس نے سپریم کورٹ میں اسپیشل لیو پٹیشن (SLP) دائر کی ہے۔درخواست گزار بھگوونشی آشوتوش پانڈے نے الزام لگایا کہ شاہی مسجد عیدگاہ مینجمنٹ کمیٹی جیسی تنظیمیں املاک کو نقصان پہنچانے میں شامل رہی ہیں۔ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ مندر کے ستون اور نشانات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ جنریٹر کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے دیواروں اور ستونوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔