متھن چکرورتی نکسلائٹ تھے ، ٹی ایم سی کا دعویٰ

,

   


کولکاتا: بالی ووڈ اسٹار اور بنگالی سپوت متھن چکرورتی کی بی جے پی میں شمولیت کے فوری بعد ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگتا رائے نے کہا کہ متھن نے عوام میں اپنا اعتبار کھو دیا ہے اور اب وہ بے وقعت شخص بن چکے ہیں۔ ٹی ایم سی ایم پی نے انکشاف کیا کہ متھن چکرورتی درحقیقت نکسلائٹ تھے، پھر وہ سی پی ایم میں شامل ہوئے، پھر وہ ٹی ایم سی میں داخل ہوئے جہاں انہیں راجیہ سبھا کی نشست دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، کیونکہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی نے ای ڈی کے ذریعہ کیسوں کا ادخال کرنے کی انہیں دھمکی دی جس پر وہ دباؤ میں آگئے۔ سوگتا رائے نے کہا کہ ایسے اسٹار کا اب عوام کیلئے کیا پیغام۔