متھن چکرورتی کیخلاف ایف آئی آر مسترد

   

کولکاتا : کلکتہ ہائی کورٹ نے آج بالی ووڈ اسٹار و بی جے پی قائد متھن چکرورتی کے خلاف ایف آئی آر کو مسترد کردیا۔ متھن چکرورتی پر مغربی بنگال انتخابات کے دوران ریالی کے دوران متنازعہ بیان دینے کا الزام تھا۔ اُنھوں نے برگیڈ پریڈ گراؤنڈ پر 7 مارچ کو متنازعہ تقریر کی تھی۔ جسٹس کوشک چندر کی زیرقیادت کلکتہ ہائیکورٹ بنچ نے اس سلسلہ میں مزید تحقیقات پر بھی حکم التواء جاری کردیا۔ متھن چکرورتی نے ایف آئی آر کو ختم کرنے کے لئے ایک درخواست داخل کی تھی۔