ممبئی: اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے مہاکاشے کیخلاف عصمت دری اور اس کیس کو خارج کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں رپورٹ درج کی گئی ہے ۔متاثرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وہ 2015ء سے مہاکشے کیساتھ ریلیشن شپ میں تھی اور اس کی والدہ نے دونوں کی شادی کا وعدہ کیا تھا۔ حاملہ ہونے پر اسقاط حمل کرانے کیلئے اس پر دباؤ ڈالا گیا ، لیکن اس کے انکار کئے جانے پر اسے کچھ گولیاں دی گئیں جس سے حمل ساقط ہوگیا۔اپنی شکایت میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اداکارکی اہلیہ یوگیتا بالی نے بھی اس کے کیس کو خارج کرنے کی دھمکی دی ہے ۔
