متھیوز ہندوستان کے خلاف بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم

   

کولمبو۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ سری لنکا نے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو ہندوستان کیخلاف 5 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکائی ٹیم میں شامل کرلیا جن کو حتمی ٹیم میں جگہ ملی تو وہ 16 ماہ کے بعد کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔ وہ آخری مرتبہ اگست 2018 میں جنوبی افریقہ کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں بطورکپتان کھیلے تھے اور ان کی شمولیت سے سری لنکن ٹیم میں سات مخصوص بیٹسمینوں کی دستیابی ممکن ہو گئی ہے۔ ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرنے کے علاوہ متھیوز نے کہا ہے کہ انہیں ہندوستانی وکٹوں کا وسیع تجربہ ہے لہذا وہ میزبان ٹیم کے خلاف بہتر مظاہرہ کے لئے پرعزم ہیں۔سری لنکا پاکستان کے دورہ کے بعد ہندوستان کے دورہ پر بھی کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ سری لنکا کے 16رکنی اسکواڈ میں کپتان لسیتھ ملنگا،دنوشکا گونا تھیلاکا ، اویشکا فرنانڈو،اینجلو میتھیوز،داسون شناکا، کوسال پریرا، نروشن ڈکویلا،دھنن جایا ڈی سلوا،ایسورو اودانا،بھانوکا راجا پکسا،اوشادا فرنانڈو،وانندو ہسارنگا، لہیروکمارا،کوسال مینڈس،لکشن سنداکن اورکاسون راجیتھا شامل ہیں۔