ممبئی ۔10 اگست ( ایجنسیز) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے بعد آسٹریلیا کے سابق عظیم میتھیو ہیڈن کی بیٹی اب دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2025 میں بڑی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔ سارہ تنڈولکر کی یہ دوست ڈی پی ایل میں اسپورٹس پریزنٹرکا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس دوران ویسٹ دہلی لائنزکے بولر بھگوان سنگھ نے ان سے بڑی بات کہی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ میتھیو ہیڈن کی بیٹی اسپورٹس پریزنٹر ہے اور دنیا بھر کی لیگز میں اینکرنگ کرتی رہتی ہے۔ اس وقت میتھیو ہیڈن کی بیٹی گریس ہیڈن دہلی میں موجود ہیں۔ دہلی پریمیئر لیگ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں ویسٹ دہلی لائنز کے بولر بھگوان سنگھ گریس ہیڈن سے بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گریس ہیڈن ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ اس دوران بھگوان سنگھ سوچتا ہے کہ میں گریس ہیڈن سے انگریزی میں کیسے بات کروں؟ وہ ہندی میں بات کرنا نہیں جانتی۔ اس پر گریس نے ہندی میں کہاکس نے کہا، میرا نام گریس ہے۔