یلاریڈی۔/12 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے مواضعات کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے30 روزہ ایکشن پلان میں صدفیصد کامیاب مواضعات کے ہر گرام پنچایت کو ایک لاکھ روپئے کا نقد انعام یوم جمہوریہ کو حوالے کیا جائے گا۔ 30 روزہ ایکشن پلان کے تحت ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے موضع ویلوٹلا میں ایم پی ڈی او مسٹر وینکٹیشور سے تفصیلات حاصل کی اور کہا کہ ویلوٹلا علاقہ کو امراض سے پاک موضع بنائیں۔ ہر گرام پنچایت اپنا رقی بل ادا کرنے کا مشورہ دیا۔ ہر موقع میں صاف صفائی کو غیر معمولی ترجیح دینے کی صلاح دی۔500 سے زیادہ آبادی والے پنچایتوں کو ایک ٹریکٹر، ٹرالی اور ٹینکر دیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے پودوں کی شجرکاری کی۔ ان کے ہمراہ یلاریڈی منڈل پریشد صدر مادھوی، خصوصی عہدیدار سریکانت، نائب صدر نرسملو ، اے پی او پرکاش اور دوسرے موجود تھے۔