ٹمریزنظام آبادمیںطالبات کے تعلیمی مظاہرہ کی حوصلہ افزائی ‘ مختلف شخصیتوںکا خطاب
نظام آباد:10/ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موجودہ تعلیمی و مسابقتی دور میں طالبات کا بہترین عملی مظاہرہ قابل تعریف ہے۔ ٹمریز تعلیمی اداروں نظام آباد کی طالبات، تعلیمی میدان میں انتھک محنت اور جستجو کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شریمتی کے کرشنا وینی ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر نظام آباد نے آج ٹمریز گرلز 2 نظام آباد میں منعقدہ ’’جن الفا ایکسپلورر 2026‘‘ و میڈیکل کیمپ کے افتتاحی تقریب میں کیا۔ انہوں نے طالبات کی بھر پور ستائش کی اور مشورہ دیا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مثبت سونچ اور مستقبل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھائیں تاکہ سماج میں خواتین کا نام روشن ہوسکیں۔ پی اشوک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نظام آباد نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ محمد عبدالبصیر آر ایل سی ٹمریز نظام آباد نے کہا کہ ’’جن الفا ایکسپلورر 2026‘‘طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور کلاس روم سے آگے سونچنے کا بہترین مواقع فراہم کیا ہے۔ شیخ احمد ضیاء ویجلنس آفیسر ٹمریز نظام آباد نے طالبات کے ماڈلس اور عملی مظاہرہ پر طلباء اور اساتذہ کی ہمت افزائی کی ۔ تقریب کے دوران سائنسی سرگرمیوں تکنیکی نمائش، ماڈلز کی پیشکش اور اختراعی خیالات شامل تھے جو طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ زبان دانی، قواعد، تاریخ، اُردو، تلگو، ہندی اور انگریزی ادب کے مختلف شارٹس و عملی مظاہرہ پیش کیا۔ بعدازاں کالج طالبات (لیاب ٹیکنیشن) و ایم پی ایچ ڈبلیو) ووکیشنل کورسس نے اولیائے طلباء کا طبی جانچ کی۔ پرنسپل گرلز 2 شریمتی فیبی کرسٹینا نے مہمانوں کا ستقبال کیا۔ اس موقع پر ٹمریز تعلیمی اداروں کے پرنسپلس، ضلعی عہدیدار، اکیڈیمک کوآرڈنیٹر بی پروین، ویجلنس آفیسر عبدالحمید، اساتذہ،اولیائے طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔ مہمانوں اور اولیائے طلباء پرنسپل و اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور تعلیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔
