حیدرآباد: اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے مجالس مقامی کے انتخابات کے لئے جنرل اور انتخابی اخراجات کے مبصرین کا تقرر کیا ہے۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے مبصر کی حیثیت سے ڈاکٹر کرسٹینا چونگٹو آئی اے ایس سکریٹری قبائلی بہبود کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ انتخابی اخراجات کے مبصرین کی حیثیت سے اے دیویندر ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر اور جے شراون کمار ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر بھوپال پلی کو مقرر کیا گیا ۔ کھمم میونسپل کارپوریشن کے لئے جنرل مبصر کی حیثیت سے سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم آئی اے ایس کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ انتخابی مصارف کے مبصرین کی حیثیت سے بی راجو اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کتہ گوڑم اور بی حسین اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کھمم کا تقرر کیا گیا ۔ اچم پیٹ میونسپلٹی کے لئے جی کشن آئی اے ایس کو مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شریمتی پی کے سری دیوی آئی اے ایس اسپیشل سکریٹری فینانس (سدی پیٹ میونسپلی) ، شریمتی وی کرونا آئی اے ایس کمشنر فیملی ویلفیر (نکریکل) اور اسپیشل سکریٹری قبائلی بہبود ای سریدھر آئی اے ایس کو جڑچرلہ اور کتور میونسپلٹیز کیلئے مبصر مقرر کیا گیا ۔ دو آئی اے ایس عہدیداروں کو مبصر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔