مجالس مقامی انتخابات کیلئے جلد اعلامیہ کی اجرائی

   

11 فروری کو رائے دہی کا امکان
حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن توقع ہے کہ مجالس مقامی انتخابات کیلئے اندرون 3 یوم اعلامیہ جاری کریگا۔ کابینہ سے کمیشن کو مکتوب روانہ کرکے 14 فروری سے قبل انتخابی مرحلہ مکمل کرنے کی خواہش کی گئی کیونکہ دوسرے ہفتے کے بعد رمضان کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ شیوراتری اور دیگر تہوار بھی فروری میں ہیں۔ اسکولس اور کالجس کے سالانہ امتحانات کے پیش نظر حکومت نے 14 فروری سے قبل انتخابات مکمل کرنے کوشاں ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 116 میونسپالٹیز اور 7 میونسپل کارپوریشنوں انتخابات کی تیاریاں مکمل کرکے کلکٹرس کو تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ 25 یا 27 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 11 فروری کو رائے دہی ہوگی۔ دوبارہ پولنگ کی صورت میں 12 فروری کو مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پر انتظامات کئے جائیں گے 13 فروری کو نتیجہ کا اعلان ہوگا۔ بتایا گیا کہ انتخابی مہم 9 فروری کو ختم ہوگی۔ میونسپالٹیز و کارپوریشنوں کی تشکیل کے بعد میئر اور چیرپرسن کے انتخابات ہونگے ۔ 1