مجالس مقامی انتخابات کیلئے سخت صیانتی تیاریوںکی ہدایت

   

کاماریڈی میںضلع پولیس کاجائزہ اجلاس ‘زیرالتواء مقدمات کاجائزہ ‘ایس پی کا خطاب
کاماریڈی: 21/ نومبر (محمد جاوید علی)ضلع ایس پی ایم راجیش چندرا نے ضلع پولیس آفس میں ماہانہ جرائم جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تمام پولیس عہدیداروں کو مقدمات کی مؤثر تفتیش، عوامی سلامتی اور آئندہ مقامی ادارہ جات کے انتخابات کے پیش نظر سخت تیاریاں کر نے کی ہدایات دی۔اجلاس کے دوران ایس پی کاماریڈی مسٹر راجیش چندرا نے ڈی ایس پیز، سی آئیز اور ایس آئیز سے زیر التواء مقدمات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس فائلوں کا جائزہ لیا۔ انہوںنے طویل عرصہ سے زیر التواء مقدمات کے تصفیے کے لیے خصوصی پلان آف ایکشن تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔ضلع ایس پی راجیش چندرا نے واضح کیا کہ ایس ایچ اوز اپنے حلقہ کے تمام دیہات کا باقاعدہ دورہ کرتے ہوئے مقامی مسائل اور معلومات سے مکمل باخبر رہیں۔ ولیج پولیس عملہ اپنے ذمہ دیہات میں مضبوط رابطے قائم کرے، بروقت معلومات اکٹھی کرے اور مشکوک حرکات پر نظر رکھے۔ راؤڈی شیٹرز اور مشتبہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی لازمی قرار دی گئی۔ ایس پی نے خواتین کی سلامتی، سڑک حادثات، مالیاتی جرائم اور آن لائن فراڈ کے بارے میں عوام میں مسلسل بیداری پروگرام چلانے پر زور دیا۔ ڈرنک اینڈ ڈرائیو چیکنگ کو باقاعدگی سے انجام دینے، اور نشے کی حالت میں گاڑی چلا کر حادثات کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈائل 100 پر شکایت موصول ہوتے ہی فوراً جائے وقوعہ پہنچ کر متاثرین کی مدد کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہیمقامی اداریجات کے انتخابات کیلئے سخت چوکسی کی ہدایت دیتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ آنے والے مقامی اداروں کے انتخابات کو پُرامن، شفاف، اور آزادانہ ماحول میں منعقد کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی کے۔ نرسمہا ریڈی، اے ایس پی بی۔ چیتنیا ریڈی،، ڈی ایس پیز سرینواس راؤ اور وٹل ریڈی، اسپیشل برانچ انسپکٹر مدھو سدھن، ڈی سی آر بی انسپکٹر موریلی، پی سی آر انسپکٹر نریش، سی سی ایس انسپکٹر سرینواس، اس کے علاوہ سرکل انسپکٹرز سب انسپکٹرز بھی موجود تھے۔