حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : وزیر پنچایت راج و دیہی ترقی ڈی انوسویا المعروف سیتکا نے وضاحت کی کہ مجالس مقامی کے انتخابات کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق عمل کا آغاز کابینہ میں تبادلہ خیال کے بعد ہی ہوگا ۔ حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ میں نے صرف یہ کہا ہے کہ انتخابات جلد منعقد ہوں گے ۔ بعض لوگ یہ غلط دعویٰ کررہے ہیں کہ میں نے انتخابات کی تواریخ کا اعلان کیا ہے ‘ ۔۔
