وائی ایس آر کانگریس پر چندرا بابو کی تنقید ، عوام کے نام کھلا مکتوب
امراوتی ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : چندرا بابو نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے مجالس مقامی کے انتخابات کی مہم چلانے کے باعث ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1259 ہوگئی ہے ۔ تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و اے پی کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے ریاست کے عوام کے نام کھلامکتوب لکھا ہے ۔انہوں نے اس مکتوب میں ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے سلسلہ میں مختلف پہلووں کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں، کسانوں اوربنکروں کی حالت کافی خراب ہے ۔ہمارے گھروں،وارڈ اور سماج کوبچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس مشکل گھڑی کے وقت تمام کو لاک ڈاون کے قواعد پر عمل کرنا چاہئے اور خود کے حفظان صحت کا بھی خیال رکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اناکینٹینس اور چندرنا انشورنس اسکیم پر عمل کرنے پر اس بحران کی گھڑی میں لوگوں کو کافی فائدہ ہوتا۔انہوں نے اپنے دور میں اتراکھنڈ کے طوفان، اوڈیشہ کے طوفان کا بھی تذکرہ کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت مناسب طور پر اس وائرس سے نمٹ نہیں رہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ وائی ایس آرکانگریس حکومت کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے یہ وائرس پھیل رہا ہے ۔
