مجالس مقامی کیلئے الیکشن کمیشن کے مبصرین کا تقرر

   

حیدرآباد۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے30 اپریل کو ہونے والے 7 مجالس مقامی کے انتخابات کیلئے عام اور انتخابی مصارف کے مبصرین کا تقرر کیا ہے۔ آئی اے ایس عہدیداروں کو انتخابی مہم کی نگرانی اور امیدواروں کی جانب سے انتخابی اخراجات کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ تمام میونسپل کمشنرس اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کو جو انتخابی ڈیوٹی پر ہیں پابند کیا گیا کہ پرچہ جات نامزدگی کے ادخال سے لیکر انتخابی مہم کے اختتام تک ضابطہ اخلاق کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ سیاسی جماعتیں امیدواروں کی جانب سے خلاف ورزیوں یا پھر زائدانتخابی مصارف کے بارے میں مبصرین سے شکایت کرسکتے ہیں۔