حیدرآباد۔/28ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے پنچایت راج اور مجالس مقامی کے عوامی نمائندوں کے ماہانہ اعزازیہ کی رقم میں 30 فیصد اضافہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ زیڈ پی ٹی سی ارکان اور صدر منڈل پرجا پریشد کے اعزازیہ کو 10 ہزار روپئے سے بڑھا کر 13 ہزار روپئے کردیا گیا ہے جبکہ سرپنچوں کے ماہانہ اعزازیہ کو 5 ہزار سے بڑھا کر 6500 کیا گیا۔ محکمہ پنچایت راج کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں جون 2021 سے عمل آوری کا فیصلہ کیا گیا۔ جی او کے مطابق زیڈ پی ٹی سی اور صدر منڈل پرجا پریشد کے ماہانہ اعزازیہ میں 3 ہزار روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایم پی ٹی سی اور گرام پنچایت سرپنچوں کے ماہانہ اعزازیہ میں 1500 روپئے کا اضافہ کیا گیا۔ر
