جے پور ۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے جے پور کے باشندے مجاہد آزادی ترلوکیناتھ دھر کے انتقال پر تعزیت ظاہر کی ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک کی تحریک آزادی میں مسٹر ترلوکیناتھ کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایشور سے آنجہانی مجاہد آزادی کی روح کے سکون اور سوگوار اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کی ہے ۔
