نئی دہلی: مجاہد آزادی اور خاکسار تحریک (الہند) کے ناظم اعلیٰ خاکسار عبدالمجید کا کل رات مختصر علالت کے بعد ان کے وطن جھانسی میں انتقال ہوگیا۔ آج وہیں صبح گیارہ بجے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ ان کی عمر85سال تھی۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔بڑی بیٹی دہلی کے کھجوری خاص علاقہ کے ایم سی پرائمری اسکول میں ہیڈ ماسٹر ہیں۔خیال رہے کہ خاکسار عبدالمجید کی پیدائش 1935میں اترپردیش کے جھانسی شہر میں ہوئی تھی۔ اوائل عمری میں ہی وہ علامہ عنایت اللہ مشرقی کی خاکسار تحریک سے وابستہ ہوگئے تھے اورآخری وقت اسی کے علم بردار رہے ۔
