لکھنو 6 جولائی ( سیاست ڈآٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کا مضحکہ اڑاتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے دعوی کیا ہے کہ برسر اقتدار اتحاد اگر مجبور ہوتا تو یہ زیادہ بہتر ہوتا ۔ واضح رہے کہ نریندر مودی نے انتخابی مہم میں ایک مستحکم حکومت بمقابلہ کمزور ( مجبور ) حکومت کا تذکرہ کیا تھا ۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا تھا کہ آیا وہ مجبور حکومت پسندکرینگے یا مضبوط حکومت ۔ مایاوتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکز اور ریاست میں حکومت کو کامل اکثریت حاصل ہے لیکن ضروری بہتری نہیں ہو پا رہی ہے ۔ یو پی میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام کا مفاد مجبور حکومت میں ہے مضبوط حکومت عوام کی ضرورت نہیں ہے ۔