مجبور و بے بس ضعیف شخص کو ملا مسیحا

   

بھیمگل میں کانسٹبل کے جذبہ انسانی ہمدردی کی ستائش
نظام آباد ۔ 19۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پولیس کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کی حفاظت اور مدد کریں۔ جب کوئی شخص خطرے میں پڑتا ہے تو پولیس کا اہم کام ہوتا ہے کہ وہ فوراً مدد فراہم کریں اور ان کی حفاظت کریں۔ آجکل انسان کے اندر ایک دوسرے سے ہمدردی بہت ہی کم رہ گئی ہے لیکن ایسے میں جب اس طرح کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔تو واقعی اپنےآپ میں ایک انوکھی مثال بن جاتے ہیں ۔ایسے ہی ایک واقعہ میں تلنگانہ کے ضلع نظام آبادکے بھیمگل منڈل پولیس کانسٹیبل سریش جس نے انسانیت کا مظاہرہ کیا۔بھیمگل منڈل کے بابا پور گاوں میں فصل کے کھیتوں میں ایک شخص کو کیچڑ میں پڑا ہوا پایا ، فوری طور پرایس آئی ہری بابو کو فون کیا اور اس شخص کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔ جس پر یس ائی ہری بابو نے اس شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی کانسٹیبل سریش نے اس شخص کو کیچڑ سیباہر نکالا اور اسے پانی نہلایا اور کیچڑ کو دھو کر اس کے کپڑے بدلے او ر موضع کے سرپنچ عتیق کے ذریعہ علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔کیچڑ میں پڑئے ہوئے مجبور و بس بے شخص کو نکال کرعلاج و معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کرنے پر گاوں کے افراد نے انسانیت کا مظاہرہ کرنے پر کانسٹیبل سریش کی سراہنا کر رہے ہیں۔